Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایف آئی اے جن الزامات پر بلا رہا ہےان کا چینی کی قیمت سے تعلق ہی نہیں،جہانگیرترین

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایف آئی اے جن الزامات پر مجھے طلب کررہا ہے ان کا چینی کی قیمت سے تعلق نہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر جہانگیر ترین نے ردعمل میں کہا کہ میرے متعلق کہانی گھڑ کے ایک خود ساختہ کیس بنایا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انکوائری کمیشن کی تخلیق کا مقصد چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کرنا تھا۔ اس کے برعکس جو بے سرو پا الزامات لگا کر مجھے ایف آئی اے طلب کیا جا رہا ہے ان الزامات کا چینی کی قیمت سے کوئی تعلق ہی نہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ جن کارپوریٹ ٹرانزیکشنز کو بنیاد بنا کر مجھ پر الزامات عائد کئے جا رہے ہیں وہ ٹرانزیکشنز آج سے کئی سال پرانی ہیں ۔ برسوں پہلے کی گئی ٹرانزیکشنز کا چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے کیا تعلق؟، کمیشن کو چینی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے میرے خلاف کچھ حاصل نہیں ہوا تو اب نئی کہانی بنا کر لائی گئی ہے،

پی ٹی آئی کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ انتہائی حیران کن بات ہے کہ ملک بھر میں 80 سے زائد شوگر ملز کام کر رہی ہیں لیکن ٹارگٹ صرف اور صرف JDW کو کیا جا رہا ہے، میرے بیٹے علی ترین کو بھی بلا وجہ اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے جبکہ اس کا جے ڈی ڈبلیو انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔ نہ وہ موجودہ بورڈ کا ممبر ہے اور نہ ہی کبھی ماضی میں کسی عہدے پر فائز رہا ، کیس سے متعلق میرا مکمل موقف اور تفصیلات جلد ایف آئی اے کو جمع کرا دی جایئں گی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.