Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آرمی چیف کا چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ،علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے میں علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سبکدوش ہونےوالے چین کے سفیر یاؤ جنگ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک فوج کے سپہ سالار نے شاندارخدمات، باہمی تعاون مضبوط بنانے پر چینی سفیر کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاع، سیکیورٹی، تعاون ، کورونا وائرس سے نمٹنے، مسئلہ کشمیر کے موقف پر چینی سفیر کو سراہا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے خطے میں پاکستانی کے مثبت کردار اور سفارتی تعاون بڑھانے کےعزم کو بھی دہرایا۔

آرمی چیف سے ملاقات سے قبل چینی سفیر نے مشیر خزانہ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں بھی باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین دوست اور برادر ملک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقائی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دنیا کے لیے ایک قابل تقلید منصوبہ ہے۔

یاؤ جنگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بہترین حکمت عملی اپنائی، پوری دنیا پاکستانی تجربے سے استفادہ حاصل کر سکتی ہے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بہتر کارکردگی دکھائی۔

ملاقات کے آخر میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔

مشیر خزانہ سے ملاقات کے بعد چینی سفیر نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک چین دوستی، سی پیک اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے چینی سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.