Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملاکنڈ میں عسکریت پسندی کیخلاف وزیراعلی ہاؤس کے پی کا گھیراؤ کرینگے، سراج الحق

0

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دھمکی دی ہے کہ اگرملاکنڈ ڈویژن میں عسکریت پسندی نہ رکی تو جماعت اسلامی کے کارکن گورنراوروزیر اعلی ہاؤسز پر دھاوا بول دینگے۔

انہوں نے بجلی بلوں میں وصول کیے جانے والے ٹیکسوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کابھی اعلان کیا۔ مرکزاسلامی پشاورمیں پارٹی کے صوبائی امیرپروفیسرمحمدابراہیم، عنایت اللہ اور صاحبزادہ طارق اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ملاکنڈ کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دیں اورامن قائم ہوا، اب اچانک پھر وہاں خوف کی فضاء پیداکی گئی ہے، اب کے پی کے عوام اپنے علاقوں میں کسی قسم کی بدامنی کے لیے تیارنہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.