Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جولائی میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 30 فیصد کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں ماہ جولائی کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کے آغاز پر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2021میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 30 فیصد کمی سے 9 کروڑ ڈالر رہی جبکہ جولائی 2020 میں 12کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہی تھی۔

گزشتہ ماہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سرمایہ کاری بانڈز کی نیلامی سے ایک ارب ڈالر کا سرمایہ آنے سے جولائی 2021 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 9 کروڑ ڈالر رہی ،جولائی 2020 میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 24 لاکھ ڈالر تک محدود رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.