Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جنسی زیادتی کرنیوالوں کو سرعام پھانسی دے کرمثال بنانا چاہیئے، اقرا عزیز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: اداکارہ اقرا عزیز نے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانا چاہئے تاکہ یہ لوگ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن سکیں۔

اقرا عزیز نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئیے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے۔ اس معاملے میں لوگوں کی مختلف رائے ہوسکتی ہے لیکن مجھے یقین ہے جو شخص جنسی زیادتی میں ملوث ہوتا ہے وہ بغیر خطرے کے لوگوں کے درمیان کبھی نہیں رہ سکتا۔

اقرا عزیز نے مزید کہا کہ صرف سرعام پھانسی اس جرم کی شرح میں کمی کرسکتی ہے۔ آپ کو ایسے لوگوں کو مثال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے اس طرح کے کام کرنے کی ہمت نہ کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.