Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

 بلوچستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران شرح 12 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ، ترجمان حکومت بلو چستان 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ ( آئی این پی ) حکومت بلو چستان کے تر جمان لیا قت شا ہوا نی نے بلوچستان میں کورونا کے کیسز کی شرح 12فیصدتک اضا فہ پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نے اور کورونا ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے، کو رونا کی چوتھی لہر اور ڈیلٹاویرئنٹ وائرس زیا دہ خطر نا ک ہے،یکم اگست سے بغیر ویکسینیشن کے کسی بھی شخص کی سر کا ری دفا تر ،تفریحی مقامات و دیگر میںداخلے کے فیصلے پر سختی سے عمل در آ مد کیا جا ئے گا ۔ وہ اتوار کے روز کو ئٹہ میں آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کا نفرنس کر رہے تھے ۔ لیا قت شاہوانی نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضا فہ ہوا ہے ماہ جولائی کے دوران کورونا کے کیسز9اعشاریہ ایک فیصد تک بڑھے ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر میں کوروناوائرس کے کیسز کی شرح 29فیصد تک ہیں بلکہ فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ہواہے یہی نہیں کورونا سے صحتیابی کی شرح میںبھی کمی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے کو رونا سے صحتیا بی کی شرح 98 فیصد تھی جو کم ہوکر94فیصد ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز تر کیاگیاہے بلکہ کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد پر بھی زیادہ توجہ دی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلو چستان میں کورونا کے کیسز کی شرح 12فیصدتک ریکارڈ کی گئی جو باعث تشویش ہے ا ب عوام پر زمہ داری عائد ہو ئی ہے کہ وہ ڈیلٹاویرئنٹ وائرس سے بچاﺅ کیلئے ویکسینیشن کروائیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیاہے کہ31جولائی تک عوام ویکسین لگوا لیں کیو نکہ یکم اگست سے ویکسی نیشن کے بغیر عوام کی سر کا ری دفاتر اور تفریحی سمیت تمام مقامات پر داخلہ پر پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہااکہ گذشتہ عید کی طرح اس بار بھی عید پر میلوں پر تین روزہ پابندی عائد رہے گی پکنک پوائنٹس پر 144نافذ کردی گئی ہے عوام پکنک پوائنٹس پر جانے اور غیرضروری سفر سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اورانتظا میہ سیلا ب اورسیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کیلئے متحرک ہے۔صوبہ میں سیلاب سے درپیش معاملات پر انکا کہنا تھاکہ بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال کے دوران 21قیمتی جانیں ضائع ہوئیں 18افرادزخمی ہوئے 18گھروں کوزیادہ اور باقی کو جزوی نقصان پہنچا سیلاب اور بارش سے متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوادیاگیاہے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.