Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

قومی سکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ ختم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز کا گیارہ روزہ تربیتی کیمپ نیشنل سٹیڈیم میں ختم ہوگیا۔ویسٹ انڈیز جانے والے پاکستان قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی 26 جولائی سوموار کو بارباڈوس کیلئے روانہ ہونگے ۔ نیشنل سٹیدیم کراچی میں دس روزہ ٹریننگ اور کنڈیشننگ کیمپ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کے 11 کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ شامل ہوجائیں گے ۔بارباڈوس روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑ ی 22 جولائی سے لاہور ہوٹل میں آئسولیشن اختیار کریں گے ،اس سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے 19 جولائی سے کووڈ ٹیسٹ مکمل کئے جائیں گئے ۔دوسرے مرحلے میں22 جولائی جمعرات کو قومی کھلاڑیوں کے لاہور میں ہوٹل آمد پرکووڈ ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ان کھلاڑیوں کا آخری کووڈ ٹیسٹ ان کی ویسٹ انڈیز سے روانگی سے قبل 24 جولائی کو کیا جائے گا۔ پہلا ٹیسٹ جمیکا کے سبسٹن پارک کنگسٹن میں 12 اگست سے کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز روانہ ہونیوالے کھلاڑیوں میں عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.