Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کسی گروہ کو لاقانونیت یا دہشت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے : عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے سرغنہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کا قابل فخر کارنامہ ہے۔

سفاک قاتل کو مقابلے میں جہنم واصل کرنے والے افسر اور اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔ قوم کو سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔ معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے درندے کا مقابلے میں عبرتناک انجام جرائم پیشہ عناصر کے لئے واضح پیغام ہے کہ ایسے ہر گینگ کا قلع قمع کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائی گی۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون کی عمل داری کے لئے آخری حد تک جائیں گے، سی ٹی ڈی و پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی پر شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.