Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکومت صوبے کے ہسپتالوں میں مشینری کی کمی کو پورا کریگی ،منظور کاکڑ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمنظوراحمدکاکڑ نے کہاہے کہ بی اے پی کی حکومت صوبے کے ہسپتالوں میں مشینری کی کمی کو پورا کریگی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کی جائے ،سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرارباب کامران کی کارکردگی قابل ستائش ہے ،سول ہسپتال کی فعالیت سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں غریبوں کو علاج کی بہترسہولیات میسر ہیں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سینیٹرمنظوراحمدکاکڑ نے کہاکہ سول ہسپتال سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کی غریب عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کررہی ہے اس سلسلے میں صحت کے مختلف شعبوں کی فعالیت کیلئے سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کردار قابل ستائش ہے ،ایسے فرض شناس آفیسران کی وجہ سے عوام کے بہتر مفاد کے شعبے فعال ہیں جس سے عوام کو بروقت علاج کی سہولیات میسر ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے سول ہسپتال میں مشینری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیںگے ،انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے کی فعالیت سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.