Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں 20پیسے اضافہ،سونا450روپے مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) کرنسی مارکیٹ میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد روپیہ دباؤ کا شکار دیکھا گیا ،ادھر سونا 450روپے مہنگا ہو گیا، پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے کے اضافے سے 152.70 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 20 پیسے بڑھ کر 153.20 روپے پرجاپہنچا،اسی طرح یورو 75پیسے کے اضافے سے 186.25 روپے اور پاؤنڈ 2.50 روپے اضافے سے 216روپے پر جا پہنچا ۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا18ڈالر کے اضافے سے 1849ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا450روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 6 ہزار450اوردس گرام 386روپے بڑھ کر 91 ہزار 264 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت40روپے کے اضافے سے 1420روپے ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.