Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سلمان اکبر موجودہ پاکستانی گول کیپرز کی مدد کیلئے تیار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر سلمان اکبر موجودہ پاکستانی گول کیپرز کی مدد کیلئے تیار ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں ان کا اکیڈمی سیٹ اپ سے روزگار وابستہ ہے جسے اچانک چھوڑ کر نہیں آسکتے ۔میڈیا ذرائع کے مطابق سلمان اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ سمجھتے ہیں کہ ملک کی محبت میں رضا کارانہ کام کئے جائیں لیکن کوئی اس پہلو پر سوچنا بھی گوارہ نہیں کرتا کہ وہ اپنی اچھی بھلی ملازمت چھوڑ کر نان پروفیشنل سیٹ اپ میں کس طرح کام کر سکتے ہیں کیونکہ ان کا روزگار فی الوقت ہالینڈ میں ایک اکیڈمی سے وابستہ ہے لہٰذا یہ ممکن نہیں کہ بیرون ملک سے سب کچھ چھوڑ کر اچانک وطن واپسی کا ارادہ کرلیا جائے جہاں روزگار کی کوئی یقین دہانی نہیں جبکہ ایک دو ماہ کے تربیتی کیمپ سے معیاری گول کیپرز تیار نہیں کئے جا سکتے ۔ سلمان اکبر کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ نے انہیں اولمپک کوالیفائرز سے ڈیڑھ ماہ قبل فون کرکے پاکستان واپسی کی درخواست کی جو ان کیلئے ممکن نہیں تھی کیونکہ پاکستان ہاکی میں پروفیشنل ازم کی کمی ہے جہاں کھلاڑی تو دور ٹرینرز بھی تیار نہیں ہو سکتے مگر سمجھا یہ جاتا ہے سب ایک کال پر دوڑے چلے آئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پلان پر بات چیت کے بعد کام شروع ہو سکتا ہے کیونکہ کھلاڑی تیار کرنے کیلئے پہلے ایج گروپ پر محنت درکار ہوتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.