Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

او آئی سی رکن ممالک فلسطینی متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ، صدر مملکت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری قتل عام کے متاثرین کو امداد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

انہوں نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کو منظم عالمی سیاسی دباؤ ڈالنے کے علاوہ انسانی کاز کیلئے کام کرنا چاہیے۔

صدر مملکت نے پاکستان ہلال احمر پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لوگوں کو طبی ٹیموں، رضاکار، ادویات اور خیموں سمیت ضروری معاونت فراہم کرے۔

اپنی ٹویٹ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ میں نے پاکستان ہلال احمر سے فلسطین میں ہونے والے قتل عام کے متاثرین کی مدد کرنے کا کہا ہے۔ میڈیکل ٹیمیں ، رضاکار، سامان اور خیموں کا انتظام کریں۔ او آئی سی کے ممالک بین الاقوامی سیاسی دباؤ کو منظم کرنے کے ساتھ اِنسانی ہمدردی کے فروغ کیلئے بھی کام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.