Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم ملک چلانے میں ناکام، مہنگائی سے نجات کیلئے عمران خان سے نجات ضروری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں، مہنگائی سے نجات کا طریقہ یہ ہے ملک کو عمران خان سے نجات دلائی جائے۔

بلاول بھٹو نے ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں، آٹے کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش ہے، کھانے پینے کی اشیاء میں مہنگائی کی سالانہ شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک کے وزیراعظم کو کشکول اٹھانے کے علاوہ کچھ اور نہ آتا ہو، وہ کیسے مہنگائی کا خاتمہ کرے گا، صرف ایک سال میں عمران خان حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے 25 لاکھ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دئیے گئے، عمران خان کو خبر ہی نہیں کہ ملک کے تقریبا نصف کاروباری ادارے اپنے ملازمین کی ایک چوتھائی تنخواہ کم کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.