کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثنا بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں فورسز کی جانب سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کیواقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے ہاتھوں بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں میں شدت کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے نوکنڈی واقع بلوچستان میں طاقت استمال کرنے کی بدترین مثال ہے بلوچستان میں ہونے والے سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عدلیہ نوٹس لیسرحدی علاقے میں محنت مزدوری کرنے والے ڈرائیورز کی گاڑیوں کو پکڑ کر ناگارہ کردیا اور ڈرائیورز کو شدید پیاس اور گرمی میں چھوڑ دیا گیا بلوچستان میں اس طرح کی سنگین مظالم تسلسل کے ساتھ ہوتے آرہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش انہی بارڈر پر منحصر ہے مگر افسوس جب لوگ اپنے محنت مزدوری کیلئے بارڈر پر کاروبار کیلئے جاتے ہیں تو اپنے ہی محافظوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہوتے اور گولیوں کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
مشرق مزید