Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کی حکومتی تدبیر، ایل این جی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : موسم گرما میں لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کی حکومتی تدبیر، وفاقی حکومت نے ایل این جی کے 6 کارگوز کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دئیے ہیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 6 ایل این جی کارگوز خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیے، یہ کارگوز سپاٹ خریداری کے ذریعے منگوائے جائیں گے، حکومت نے مئی اور جون کے لئے ایل این جی کے تین تین کارگوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 21 اپریل تک عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں، اور 21 اپریل کو ہی بولیاں کھول دی جائیں گی، ایل این جی کارگوز کی سپلائی 12 سے 13 مئی، 17 سے 18 مئی اور 27 سے 28 مئی کیلئے مانگی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق جون کے لئے یکم سے 2 جون، 6 سے 7 جون اور 16 سے 17 جون کے لئے کارگوز منگوائے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.