Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ای ایف پی کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 5سالہ حکمت عملی تیار کریگی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے کہا ہے کہ پائیدار اسٹریٹجک پالیسی فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ملٹی اسٹیک ہولڈرز کیساتھ شراکت باالخصوص کاٹن سپلائی چین کی پائیدار پالیسی فریم ورک وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ سپلائی چین ایف پی آر ڈبلیو میں بنیادی اصولوں اور حقوق کو فروغ دینے کیلئے سب کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے انٹریشنل لیبر آرگنائزیشن ( آئی ایل او) کے تعاون ، انڈی ٹیکس کے فنڈڈ پروجیکٹ کے تحت ای ایف پی کے زیر اہتمام ‘‘سندھ میں کاٹن سپلائی چین کی پائیدار پالیسی فریم ورک’’ کی تیاری پر ملٹی اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ای ایف پی پاکستان میں کاٹن کے کاشتکاروں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے 5سالہ حکمت عملی تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کرے گی۔اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر سندھ میں صوبائی سطح پر سہ فریقی سوشل ڈائیلاگ پلیٹ فارم کے قیام اور فصل کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے پالیسی کی تجویز پیش کی۔ اس موقع پرکنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او انگریڈ کرسٹینسن، پریگمیا کے چیف کوآرڈینیٹر وسابق صدر شیخ شفیق جھوک والا، نائب صدر سائٹ ایسوسی ایشن عبدالقادر بلوانی،صدر پی ڈبلیو ایف کراچی چیپٹرموسیٰ خان و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.