Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 99.81پوائنٹس کے اضافے سے 46768.14پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 24ارب54کروڑ57لاکھ روپے ڈوب گئے ،تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کو36.47فیصدکم رہا۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 47305پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، بعد ازاں حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے سبب مندی چھاگئی ۔ کے ایس ای30انڈیکس58.71پوائنٹس کی کمی سے 19560.59پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 93.15پوائنٹس کی کمی سے 32048.68پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.