Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ایس ایل سیزن سکس، محمد حفیظ کو لاہور قلندرز سے اچھے آغاز کی توقع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل سیزن سکس میں سینئر قومی کرکٹر محمد حفیظ کو لاہور قلندرز سے اچھے آغاز کی توقع ہے ،گزشتہ بار اچھا اسٹارٹ نہیں لیا مگر اس بار ابتداء سے بہتری کی راہ اپنائیں گے ،پرفارمرز تبدیل نہیں ہوئے اور ان میں ہم آہنگی بھی برقرار ہے ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے گریز کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوگی،ڈرافٹ میں موثر کھلاڑی مل گئے ،آل راؤنڈر کا کردار نبھانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز سے قبل ٹیموں اور کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ بلند ہونے لگا ہے جو میدان میں اتر کر نہ صرف مشقوں میں مصروف ہیں بلکہ انہوں نے پریکٹس میچوں کے دوران بھی اپنی صلاحیتوں کی آزمائش شروع کردی ہے ۔لاہور قلندرز کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے ایک گفتگو کے دوران واضح کیا کہ گزشتہ سال کے برعکس چھٹے سیزن میں ان کی ٹیم ابتداء سے ہی اچھا اسٹارٹ لینے کی کوشش کرے گی جس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے اہم پرفارمرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ کھلاڑیوں کے درمیان اعتماد کی فضاء کے ساتھ ہم آہنگی بھی برقرار ہے ۔پروفیسر نے پچھلے سال کے مقابلے میں اپنی ذاتی کارکردگی میں بہتری کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نے قومی کرکٹ پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں جس کا مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد بھی ایک خاص بات ہے جس کا تمام تر کریڈٹ حکومت اور پی سی بی کو جاتا ہے ۔دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ گزشتہ برس کی غلطیاں دہرائے بغیر زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے جس کیلئے ان کی ٹیم بھی متوازن اور اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کالن منرو اور کرس جورڈن کی کمی محسوس ہوگی لیکن حسن علی کی آمد سے بالنگ اٹیک کو استحکام ملا ہے جبکہ ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کی موجودگی بھی بڑا فرق بنے گی جو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے علاوہ بگ بیش لیگ میں شریک ہوئے تھے کیونکہ ان کی وجہ سے کامبی نیشن کافی مضبوط ہو گیا ہے ۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ فٹنس سے نجات کے بعد کھلاڑی کو ذہنی طور پر کھیل سے ہم آہنگی میں وقت لگتا ہے لہٰذا وہ بھی خود کو تیار کر رہے ہیں اور ان کی اولین کوشش یہی ہوگی کہ کسی بھی کھلاڑی پر کام کا زیادہ بوجھ نہ پڑے اور اسے حسب استطاعت ذمہ داری دی جائے جبکہ انہوں نے فہیم اشرف کے ساتھ مل کر بیٹنگ کے علاوہ بالنگ میں بھی بہتری پیدا کی ہے کیونکہ انہوں نے بطور آل راؤنڈر ذمہ داریاں ادا کرنے کا پلان بنایا ہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد نے ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ابھی انہوں نے اپنے نمبر کا انتخاب نہیں کیا لیکن وہ جہاں بھی کھیلے بہترین کارکردگی دکھائیں گے البتہ فہیم اشرف کے بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی سے متعلق کچھ بتانا فی الحال ممکن نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.