Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میانمار، مظاہروں میں شدت لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ینگون  :   ینگون شہر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، فوج کی نقل وحرکت روکنے کیلئے سڑکوں پر ذاتی گاڑیاں کھڑی کرکے راستے بلاک کر دئیے ۔ مظاہرے میں شریک ایک طالب علم نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہمیں آمریت کے خاتمے تک لڑنا ہے جس کیلئے ہمیں اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ دارالحکومت اور دوسرے بڑے شہر ماندالے کے مظاہروں میں انجینئروں، ڈاکٹروں اور اساتذہ سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے ۔ ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندے ٹام اینڈریو نے ینگون سمیت میانمار کے بڑے شہروں میں فوجیوں کی بڑی تعداد میں منتقلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بڑے پیمانے پر تشدد کا خطرہ ہے ۔ جنیوا سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس قسم کی فوجی نقل و حرکت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں، جبری گمشدگیوں اور گرفتاریو ں کا باعث بنی تھی۔ آج فوجی بغاوت کے خلاف بڑھتے ہو ئے عوامی مظاہرے اور بڑے پیمانے پر فوجی نقل وحرکت میانمار کے عوام کے خلاف کہیں زیادہ سنگین جرائم کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.