Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملتان سلطانز نے پریکٹس میچ میں لاہور قلندرز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  پی ایس ایل 6 سے پہلے ہی ملتان سلطانز نے حریف ٹیموں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا، پریکٹس میچ میں لاہور قلندرز کو سات وکٹ سے ہرا دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کی تیاری، پریکٹس میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک سو بیاسی رنز کا ہدف دیا، جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کر لیا۔ صہیب مقصود 46 ، شان مسعود 42 اور خوشدل شاہ 41 ریلی روسو 37رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ دو شکار کرنے والے آل راؤنڈر سہیل تنویر نے بہترین پرفارمنس سمیت چیمپئن بننے کا عزم ظاہر کر دیا۔

دوسرے پریکٹس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف23 رنز کی کامیابی، کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 180 رنز بنائے۔ اعظم خان 69 اور سرفراز احمد کے 41 رنز، جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 157 رنز بنا سکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی جم کر پریکٹس کی، ایونٹ کا آغاز 20 فروری سے ہو گا، افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.