Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی کسانوں کا آج “ریل روکو” احتجاج، مودی نے نیم فوجی دستے تعینات کر دیئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی :  بھارتی کسان آج ریل روکو احتجاج کر رہے ہیں جس پر عملدرآمد کیلئے ملک بھر کا ٹرین نیٹ ورک جام کیا جائے گا، مودی نے ریلوے اسٹیشنز پر نیم فوجی دستے تعینات کر دیئے ہیں، پنجاب میں کسان تحریک کی حمایت میں خواتین نے بھی جلسے کئے۔

ریل روکو احتجاج، کسان اورمودی سرکار آج پھر آمنے سامنے ہو گئے، بھارتی حکومت نے طاقت کے بل پر احتجاج روکنے کی تیاریاں کر رکھی ہیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر پیرا ملٹری فورس کی 20 اضافی کمپنیاں تعینات کر دی گئی ہیں۔ پنجاب، ہریانہ، راجستھان، یو پی اور مغربی بنگال میں اسپیشل فورسز تعینات کی گئی ہیں۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد مسافروں کو تنگ کرنا نہیں بلکہ سرکار کو خبردار کرنا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے متنازعہ قوانین کی واپسی ہی مسئلہ کا آخری حل ہے، پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہات میں خواتین نے بھی چھوٹے بڑے مظاہرے کئے۔ خواتین کے ان اجتماعات میں کسان تحریک میں جان دینے والوں کو یاد کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.