Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینیٹ انتخابات: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کے فرید رحمن نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات چیلنج کئے۔ ان کے وکیل نے دلائل میں کہا یوسف رضا گیلانی کرپشن میں ملوث رہے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے بھی سزا یافتہ ہیں، سوئس حکومت کو خط نہ لکھ کر سپریم کورٹ کی توہین کی گئی، وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے ہی حلف کی خلاف ورزی کی، اس غیر قانونی عمل پر عمر بھر کیلئے نا اہلی بنتی ہے، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62، 62 کے تحت اہل نہیں۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے تسلیم کیا ان کے خلاف 26 کیسز زیر التوا ہیں، وہ آرٹیکل 63، 62 پر پورا نہیں اترتے، ان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس موجود ہے۔

جوابی دلائل میں سابق وزیراعظم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے علامتی سزا دی تھی، نااہلی کی مدت 2017 میں ختم ہو چکی ہے، کسی الزام یا زیر سماعت مقدمہ پر نااہلی نہیں بنتی۔ ریٹرنگ آفیسر نے دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.