Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہو چکی: فردوس عاشق اعوان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہر بار عبرتناک رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہو چکی، راجکماری، شہزادے اور مولانا کے چہرے شرمسار اور دل داغدار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے، یہ الو اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہیں، ناکام احتجاج کے بعد منافقین کے اس ٹولے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے اس چور ٹولے کی منفی سیاست کو ملیا میٹ کر دیا، عوام نے گمراہ کرنے والے ڈاکوؤں کا شر انگیز بیانیہ دفن کر دیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی کرپٹ احتساب سے نہیں بچ سکتا، پی ڈی ایم کو کورونا وباء کے دوران اجتماعات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، لوگ کورونا سے مر رہے ہیں اور یہ ٹولہ اپنی منفی سیاست کے لئے کورونا پھیلا رہا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.