Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تاجر برادری کی لوٹ مار کی وارداتوں کیخلاف احتجاج کی دھمکی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی سندھ تاجر اتحاد الیکٹرونکس اینڈ موٹر سائیکل ڈیلرز کے چیئرمین شیخ حبیب نے کہا ہے کہ لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشانی سے دوچار ہے ،بڑھتے ہوئے جرائم کی وارداتوں کو نہیں روکا گیا تو تاجر برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ حبیب نے کہا کہ اسٹیل ٹاؤن کا علاقہ جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بنتاجارہا ہے ، گزشتہ دنوں جرائم پیشہ افراد حافظ جاوید عباسی نامی تاجر سے تین لاکھ روپے کیش اور اس کا ذاتی اسلحہ لے کرفرار ہوگئے ،اس حوالے سے مجرموں کی گرفتاری کے لیے ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ایس ایچ او اسٹیل ٹا ؤن کو درخواست بھی کی گئی لیکن ابھی تک کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے کاروباری افراد اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں اور ان کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہے ،امن وامان کے قیام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جان کی قربانیاں دی ہیں ، بڑھتے ہوئے جرائم کی وارداتوں کو نہ روکا گیا تو تاجر برادری احتجاج پر مجبور ہوگی ۔شیخ حبیب نے وزیر اعلیٰ اورآئی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل ٹا ؤن میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں اور جن مقامات پر ضروری ہو وہاں پولیس نفری میں مزید اضافہ کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.