Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسمگلنگ ختم کیے بغیر معیشت بہتر نہیں ہوسکتی،خواجہ حبیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور  :  پاک ایران فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت ایران اور افغان بارڈر سے اسمگلنگ کی روک تھام میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ہمیں کسی قرضے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ہماری معیشت میں انقلابی بہتری آجائیگی، بصورت دیگر ہم عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے کشکول لیے پھرتے رہیں گے ،افغان و ایران بارڈر سے اسمگلنگ کی وجہ سے 900ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے ، اس لیے فوری طور پر اسمگلنگ کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جائے ۔گزشتہ روز صنعتکاروں سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ نے بھی ایران پر امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیکر دنیا بھر کو ایران سے تجارت کرنے کی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ ایران پر امریکہ کی پابندیاں بلاجواز ہیں، ویسے بھی ایران سے تجارت کیلئے بھارت کو کھلی چھوٹ حاصل ہے اور امریکہ کو ایران بھارت تجارت نظر نہیں آتی تو ہمیں بھی کسی عالمی دبا ؤکو پس پشت ڈال کر ایران سے اپنی تجارت میں اضافہ کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.