Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تاجروں کی تجاویز پر عملدرآمد سے معاشی بحالی ممکن ،اسلام آباد چیمبر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا ہے کہ معیشت بہتر کرنے کیلئے شرح سود ، بجلی ،پٹرولیم کی قیمتوں اورٹیکسز کی بھرمار میں کمی کی جائے ،اکنامک زونز میں ون ونڈو آپریشن ہونا چاہیے ،حکمران اگر تاجروں کی تجاویز پر عملدرآمد کریں تو ٹیکس ریونیو میں اضافہ اور معیشت کی بحالی سمیت کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں،گزشتہ روز اکنامک جرنلسٹ فورم کے وفدسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم معاشی انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں، لیکن معیشت کی اصل صورتحال معلوم کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کیے جائیں، کوروناسے نمٹنے کیلئے کئی ممالک کی حکومتوں نے اپنے عوام اور کاروباری اداروں کیلئے ریلیف پیکیج فراہم کیے ہیں لیکن اس کے برعکس حکومت ایسے فیصلے کررہی ہے جس سے کاروبارکی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.