Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سلمان علی آغا جنوبی افریقہ کیخلاف موقع ملنے پر خوش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس ڈیسک ) کراچی کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہاہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف موقع ملنے پر کافی خوش ہوں، ہر لیول پر کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچا ہوں۔آغا سلمان علی نے اپنی ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت سے متعلق عدنان اکمل نے بتایا کہ مجھے منتخب کرلیا گیا ہے ، ابتدا میں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں؟ جنوبی افریقہ کیخلاف موقع ملنے پر کافی خوش ہوں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محمد یوسف میرے رول ماڈل ہیں، مجھے ان کی سکوائر اور کور ڈرائیو بہت پسند ہیں۔سلمان علی آغا کا اپنی ویڈیو کانفرنس میں کہنا تھا کہ دباؤ کے بجائے پاکستان ٹیم جوائن کرنے کی زیادہ خوشی ہے ، اپنی پرفارمنس برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.