Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چوتھا ٹیسٹ:بھارتی ٹیم کے ڈگمگاتے قدم سنبھل گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برسبین  ( سپورٹس ڈیسک)  آسٹریلیا کیخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں بھارت کے ڈگمگاتے قدم سنبھل گئے ، لوئر آرڈر پوزیشن پر کھیلنے والے شردل ٹھاکر اور واشنگٹن سندر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت مہمان ٹیم مکمل تباہی سے محفوظ رہی۔ برسبین کرکٹ گراؤنڈپر بھارت نے دو وکٹوں پر 62رنز کے ساتھ پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تاہم پوری ٹیم 336رنز پر پویلین پہنچ گئی ۔ میچ میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب مہمان ٹیم کے چھ مستند بیٹسمین صرف 186رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہو چکے تھے تاہم لوئر آرڈر پوزیشن پر شردل ٹھاکر اور واشنگٹن سندر وکٹ پر ڈٹ گئے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے ساتویں وکٹ کیلئے 123رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ شردل ٹھاکر67رنز پر نمایاں رہے ۔واشنگٹن سندر62، میانک اگروال38، کپتان اجنکیا رہانے 37،چتیشور پجارا 25، رشبھ پنت نے 23رنزکئے ۔ جوش ہیزل ووڈ نے پانچ ، مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے دو ، دو مہرے کھسکائے ۔ جواب میں آسٹریلیا نے بغیر نقصان 21رنز بنا تے ہوئے 54رنز کی لیڈ حاصل کر لی ہے ۔ ڈیوڈ وارنر 20اور مارکوس ہیرس ایک رن پر کھیل رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.