Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پروٹیز کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ منفی، پریکٹس کا آغاز کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور، کراچی ( سپورٹس رپورٹرز) دورہ پاکستان پر گزشتہ روز کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ منفی آگئے ۔مہمان ٹیم نے شیڈول کے مطابق گزشتہ صبح کراچی جم خانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کا آغاز بھی کردیا ہے ،کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے ، سکواڈ میں شامل 27 کھلاڑیوں اور عملے کے 11 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کی ٹریننگ کے دوران میڈیا کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں 26 جنوری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے مہمان سائیڈ نے پہلے روز پریکٹس کا آغاز ہلکی پھلکی ورزشوں سے کیا، دوران پریکٹس کھلاڑی خوشگوار موڈ میں نظر آئے ، جنوبی افریقہ کی ٹیم مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران مسلسل 6 روز تک کراچی جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔مہمان ٹیم کے ترجمان کے مطابق آج صبح 10 بجے شروع ہونے والی پریکٹس کے بعد دوپہر دو بجے افریقی ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ بدھ کو جنوبی افریقہ ٹیم کے منیجر کی میڈیا کانفرنس ہوگی۔ جمعرات اور جمعے کو مہمان ٹیم انٹر ا سکواڈ میچز کھیلے گی۔ دوسرے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ہفتہ اور اتوار کو نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم جمعرات سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دوپہر 1 بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، اگلے دو روز روزانہ صبح 10 بجے اوراتوار کو ٹریننگ سیشن کا انعقاد دوپہر 1 بجے ہوگا، ہرسیشن کے اختتام پر سکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا، پیر کو صبح 10 بجے ٹریننگ سیشن ہوگا، بعد ازاں قومی کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے ،26 تا30 جنوری شیڈول پہلے ٹیسٹ کا ٹاس ابتدائی روزصبح ساڑھے 9 بجے ہوگا جبکہ روزانہ کھیل کا آغاز 10 بجے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.