اسلام آباد : ایک حالیہ ویب انٹرویو میں اداکارہ اشنا شاہ نے کہاکہ جہاں تک دِکھنے کی بات ہے تو میرے لیے مسکراہٹ سب سے زیادہ اہم ہے ۔اشنا شاہ نے کہا کہ اگر شخصیت کے حوالے سے بات کی جائے تو اس شخص میں ڈریسنگ سینس اور خوشبو آنا بہت ضروری ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جو بہت زیادہ باتیں کرتے ہوں اور مزاحیہ ہوں، مزاحیہ ہونا میرے لیے خاص اہم ہے ، مجھے ایسے لوگوں سے محبت ہے جو مجھے ہنساتے ہیں۔اشنا شاہ نے بتایا کہ وہ شادی کے لیے کسی ایسے شخص کو ترجیح دیں گی جو کھانا بنا سکے اور اسے جانوروں سے بھی محبت ہو۔
مشرق مزید