اسلام آباد : غیر ملکی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ میں زندگی میں کئی بار مایوس ہوئی لیکن میں نے مایوسی کو سر پر سوار نہیں کیا، کبھی مایوسی سر پر سوار ہوتی بھی ہے تو خاموش ہو جاتی ہوں، رونا دھونا پسند نہیں کرتی ۔ شادی کے حوالے سے گلوکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے رشتے میں اگر اعتماد، ذہنی ہم آہنگی اور عزت نہ ہو ایسا رشتہ اس ستون کی طرح ہوتا ہے جسے ہوا کا کوئی بھی جھونکا گرا سکتا ہے ۔ غلط شریک سفر کے ساتھ چل کر اس رشتے کو کینسر کی طرح پالنے سے بہتر ہے کہ اس سے نکل جائیں۔
مشرق مزید