Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹیم میں بسمہ معروف کی کمی محسوس ہوگی:ڈیوڈ ہیمپ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف ٹیم کیلئے کافی اہم کھلاڑی ہیں، ان کی کمی محسوس ہوگی۔

ڈیوڈ ہیمپ نے ڈربن سے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقہ  کے خلاف سیریز کیلئے تیار ہے ۔ سیریز سے قبل تیاریوں کا اچھا موقع مل گیا ہے ، مینز ٹیم بھی جنوبی افریقہ سے سیریز کھیل رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ ویمن اچھی سائیڈ ہے ، ہمیں کافی اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ کھلاڑیوں کو کہا ہے ہر گیند پر رن لینے اور ہر گیند پر وکٹ لینے کا عزم کرو۔اُنہوں نے کہا کہ ہدف کارکردگی میں تسلسل لانا ہے ، ٹیم کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں، ہم ساتویں پوزیشن پر ہیں لیکن زیادہ عرصہ اس پوزیشن پر نہیں رہنا چاہتے ۔ ڈیوڈ ہیمپ نے مزید کہا کہ عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم اچھی ہٹرز ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.