Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا کے بڑھتے کیسز: لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ لاہور کے 17 اور گوجرانوالہ کے مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ علاقہ مکینوں کی آمدورفت محدود ہوگی۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر بند رہیں گے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 782، سندھ میں 2 لاکھ 35 ہزار 576، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 615، بلوچستان میں 18 ہزار 612، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 884، اسلام آباد میں 40 ہزار 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 361 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 5 ہزار 571 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 949 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 75 ہزار 228 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 348 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 432، سندھ میں 3 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 783، اسلام آباد میں 457، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 241 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.