Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ناردرن کی فتح،سدرن پنجاب سیمی فائنل میں داخل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی  (سپورٹس رپورٹر)  نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں دفاعی چیمپئن ناردرن نے اپنے آخری لیگ میچ میں خیبرپختونخوا کو 11 رنز سے ہرادیا ۔ دوسرے میچ میں صہیب مقصود نے سدرن پنجاب کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔پہلے میچ میں خیبرپختونخوا 145 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بناسکی۔پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دفاعی چیمپئن کی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر فلاپ ہوگئی۔ وہاب ریاض نے 21 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے ۔ دوسرے میچ میں صہیب مقصود نے سدرن پنجاب کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔صہیب نے 29 گیندوں پر 81 رنز بنائے ۔آخری لیگ میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 162 رنز کا مطلوبہ ہدف 10.4 اوورز میں حاصل کرکے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل آج سہ پہر 3 بجے ناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا، شام ساڑھے 7 بجے دوسرے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.