Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان کے دورہ کی دعوت پر انگلش بورڈکامثبت ردعمل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس رپورٹر)  انگلش کرکٹ بورڈ نے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت کی تصدیق کردی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2021کے شروع میں دورے کی دعوت دی ہے ، اس حوالے سے پی سی بی اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے بات کرکے حتمی فیصلہ کریں گے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ای سی بی اپنا کردار ادا کرے گا۔انگلش بورڈکا کہنا ہے کہ مجوزہ دورہ پاکستان سے پہلے سکیورٹی اور صحت کے معاملات دیکھنا ہوں گے ۔دوسری جانب پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلش بورڈ کو باضابطہ طور پر تین ٹی ٹونٹی میچز کیلئے خط لکھا ہے جس کیلئے جنوری میں دعوت دی گئی ہے ۔دریں اثنا چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ انگلینڈ کا ایک ہفتے کیلئے اگلے برس کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنا ایک چھوٹا قدم ضرور ہو گا لیکن اس چھوٹے قدم کے مثبت اثرات بڑے ہوں گے ۔ نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں چیئرمین پی سی نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم مختصر دورے کیلئے پاکستان آتی ہے تو یہ ایک بڑا بریک تھرو ہو گا اور اس چھوٹے قدم کے اثرات بڑے ہوں گے اور اس سے دوسری ٹیموں کا پاکستان پر اعتماد بڑھے گا اگر یہ دورہ ہوتا ہے تو یہ ایک چھوٹا دورہ ہو گا جو کہ ایک ہفتے کا ہو سکتا ہے لیکن اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ آسٹریلیا کو 2021کے سیزن کیلئے آسانی ہوگی۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اسی طرح سے دورے ہوں گے ،ہماری مینجمنٹ نے ایسے کام کئے ہیں جنہیں اب سنجیدگی سے لیا جانے لگا ہے ۔ احسان مانی نے وسیم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انگلینڈ سے تعلق ہے ، وہ انگلینڈ بورڈ کی کمیٹیوں کے ساتھ رہے ہیں اور انہوں نے انگلینڈ بورڈ کو بات چیت کیلئے آمادہ کیا۔احسان مانی نے کہا کہ حال ہی میں پاکستانی ٹیم نے غیر مشروط طور پر انگلینڈ کا دورہ کیا، انہوں نے محسوس کیا کہ پاکستان نے مشکل حالات کے باوجود دنیائے کرکٹ کیلئے کام کیا ہے ، ہمیں سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے لوگ اعتماد کرکے ہم سے بات چیت کر رہے ہیں، صورتحال راتوں رات بدل بھی سکتی ہے لیکن ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ سیریز کامیاب طریقے سے پاکستان میں ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.