قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کی دماغی صحت کے ایشوز کا خدشہ ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ بائیو سیکور ببل میں کھیلنا آسان نہیں ہے ، کوویڈ 19 لمبا وقت لے گیا تو کھلاڑیوں کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ہمارے کرکٹرز نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ بائیو سیکور ببل میں کھیلی ہے اور ابھی اس حوالے سے کوئی چیز سامنے نہیں آئی ہے۔