Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کو ئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کے کل کیسز تعداد 19تک پہنچ گئی ۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد بلوچستان میںرواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 19ہوگئی ۔ ضلع قلعہ سیف اللہ میں رواں سال پولیو کا یہ پہلا کیس ہے اس سے پہلے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ، ضلع پشین ، ژوب ، قلعہ عبداللہ ، جھل مگسی ، چاغی ، دکی ، جعفرآباد ، صحت پور اور نصیرآباد سے بھی پولوی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ واضح رہے 21ستمبر سے بلوچستان کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ کورونا وائرس کی وباءکے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر تعطل کے شکار انسداد پولیو مہمات کا سلسلہ 17اگست سے دوبارہ شروع کیا گیا تھا جس میں بلوچستان کے 25اضلاع میں 5روزہ انسداد پولیو مہم چلائی گئی تھی جبکہ اب 21ستمبر کو صوبے بھر میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ محکمہ صحت کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطریں ہر بار پلائیں تاکہ قوم کے مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.