Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبے کے تمام اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کے منصوبے کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تمام ڈویژنل کمشنرز جو کہ اس منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہیں کو اضلاع میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے سرکاری اراضی کی جلد از جلد نشاندہی کرنے اور پی سی ون کی منظوری دیتے ہوئے منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 10اضلاع میں اراضی کی دستیابی اور پی سی ون سمیت دیگر امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات، سیکریٹری خزانہ اور منصوبے کے کنسلٹنٹ بھی اجلاس میں شریک تھے، ڈویژنل کمشنروں نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوتے ہوئے منصوبے سے متعلق امور پر بریفنگ دی جبکہ سیکریٹری کھیل عمران گچکی نے اجلاس کو اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا، اجلاس میں سپورٹس کمپلیکسز کے ڈیزائن بھی پیش کئے گئے، وزیراعلی نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ضلع کی سطح پر نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقعوں جبکہ خواتین، بچوں اور عام لوگوں کو صحتمندانہ تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے اور یہ منصوبہ رواں مالی سال کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہے، وزیراعلی نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں پہلے سے مختلف کھیلوں کے اسٹیڈیم اور دیگر سہولتیں موجود ہیں منصوبے کے تحت انہیں بھی بہتر بنایا جائے جبکہ اسپورٹس کمپلیکسز میں وہ سہولیات فراہم کی جائیں جو پہلے سے دستیاب نہیں، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ریڈیو اسٹیشن سریاب روڈ اور نوحصار یا نواں کلی کے علاقوں میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے اور ان کے معیار اتنا بلند رکھا جائے گا کہ ان میں بین الاقومی سطح کے مقابلے بھی منعقد کئے جاسکیں، سیکریٹری خزانہ نے آگاہ کیا کہ کھیل کے شعبہ کی ترقی وترویج کے لئے خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن کا ضرورت کے مطابق فوری اجرا کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.