Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

حکمران ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں،حافظ حمد اللہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کو ئٹہ(آئی این پی)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر محافظ ختم نبوت حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیکولر سٹیٹ نہیں بننے دینگے ، اسلام مخالف کوئی قانون قبول نہیں ، حکمران ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں انکا ملک دشمن اور اسلام مخالف مکرو چہرہ رسوا کرکے رہیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بلدیہ ٹان کراچی میں جمعیت علما اسلام کے زیراہتمام عظمت صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے صوبائی رہنمامولانا قاری محمد عثمان حضرت مولانااللہ وسایا اور دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے آتے ہی ناموس رسالت اور ختم نبوت قانون کو متنازع بنانے کی سازشوں کے ساتھ ساتھ قادیانی اور اسلام دشمن لابیوں کی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کے دنیا میں رہتے ہیں انکے یہ خواب ملک کے کروڑوں مسلمانوں کے ہوتے ہوئے کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا جان مال سر من دھن سب کچھ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ پر قربان کرنے کا عہد کیا ہیں حکمران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ناموس رسالت و ناموس صحابہ کی تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.