Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میرے متعلق کہانی گھڑ کر خود ساختہ کیس بنایا گیا ہے، جہانگیر ترین

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے میرے متعلق کہانی گھڑ کر خود ساختہ کیس بنایا گیا ہے۔

جہانگیر ترین نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے طلبی پر  رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں، میرے متعلق کہانی گھڑ کر خود ساختہ کیس بنایا گیا ہے ۔

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن کا مقصد چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کرنا تھا، ایف آئی اے جن الزامات پر بلا رہا ہےان کا چینی کی قیمت سے تعلق نہیں۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سالوں پہلے کی گئی ٹرانزیکشنز کا چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے کیا تعلق؟ ملک بھر میں 80 سے زائد شوگر ملز کام کر رہی ہیں ٹارگٹ صرف ہماری مِل کو کیا جا رہا ہے۔

جہانگیر ترین کا اپنے بیٹے علی ترین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بیٹے علی ترین کو بھی بلا وجہ اس کیس میں گھسیٹا جا رہا ہے، میرے بیٹے کوجے ڈی ڈبلیوانتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.