Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آٹا 2 روپے مہنگا، قیمت 76 روپے تک پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ گندم کی بڑھتی قیمت نے چکی کا آٹا بھی مہنگا کر دیا، دیسی آٹا کی فی کلو قیمت دو روپے اضافے کے ساتھ 76 روپے تک پہنچ گئی۔

آٹا چکی مالکان نے گندم کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو جواز بنا کر آٹا ازخود مہنگا کر دیا۔ مہنگائی کے ستائے عوام کا کہنا ہے کہ آٹے جیسی بنیادی ضرورت مزید مہنگی کر دی گئی، بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانا مشکل ہوگیا، لگتا ہے آٹا بھی چینی کی طرح 100 روپے کلو تک فروخت ہوگا۔

چکی اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم 2400 روپے فی من سے تجاوز کر چکی، گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث چکی کے آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگیا، حکومت سستی گندم فراہم کرے تو آٹا بھی سستا فروخت کریں گے۔

خیال رہے چکی مالکان نے گزشتہ ہفتے بھی آٹے کی فی کلو قیمت دو روپے بڑھائی، اب چکی آٹے کی قیمت میں مزید اضافے نے عوام کو شدید پریشانی سے دوچار کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.