Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نااہلی کیس: فیصل واوڈا کو جواب داخل کرانے کیلئے 14 اکتوبر تک کی مہلت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو نااہلی کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے 14 اکتوبر تک کی مہلت دے دی۔

میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واؤڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت چھپائی، فیصل واؤڈا کو دہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔

اس موقع پر فیصل واؤڈا کے وکیل نے کہا کہ جواب داخل کرانے کے لیے 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے، عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں بھی کوئی پروسیڈنگ زیر التوا ہے ؟ جس پروفاقی وزیر کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بھی ڈس کوالیفیکیشن کا کیس چل رہا ہے۔ عدالت نے جواب کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.