Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

برسات کے بعد گندگی، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، کراچی فش ہاربر میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی:   سہولیات کے فقدان نے کراچی فش ہاربر میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ کرکے رکھ دیں۔ حالیہ برسات کے بعد گندگی کے ڈھیر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔ برآمد کنندگان کہتے ہیں حکومتی توجہ ملے تو فشریز کی صنعت کے ذریعے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، جا بجا گندگی کے ڈھیر اور ابلتے گٹر، کراچی فشر ہاربر کی اربوں روپے کما کر دینے والی صنعت سہولیات کے فقدان کے باعث زبوں حالی کا شکار ہے، حالیہ برسات نے سونے پر سہاگے کا کام کیا، نہ صرف ایکسپورٹرز بلکہ چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں کیلئے بھی روزی کمانا مشکل ہو گیا۔

فشنگ انڈسٹری سے وابستہ افراد کیلئے صورتحال اذیت ناک ہے۔ ایکسپورٹرز کہتے ہیں یورپی یونین کی جانب سے صفائی اور دیگر بین الاقوامی معیارات پر پورا نہ اترنے کی وجہ پاکستان کو تقریبا ایک دہائی تک یورپی یونین کی پابندیوں کا سامنا رہا، کے پی ٹی سےشکایت کرو تو کے ایم سی پر ملبہ ڈالا جاتا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کہتے ہیں کے پی ٹی کا کراچی میں بڑا اسٹیک ہے، ماضی میں بھی کے پی ٹی شہر میں ترقیاتی کام کراتا رہا ہے۔

کاروباری شخصیات کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی خریداروں کی پاکستان آمد پر انہیں اس صورتحال کی وجہ سے شرمناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ملک کا امیج بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اگر مناسب سہولیات فراہم کی جائیں تو فشریز کی صنعت کے ذریعے سالانہ دو ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.