Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر 22 تعلیمی ادارے بند: این سی او سی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر تعلیمی اداروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں 48 گھنٹے کے دوران 22 تعلیمی ادارے بند کر دیئے، خیبرپختونخوا میں 16، اسلام آباد میں ایک، آزاد کشمیر میں 5 تعلیمی ادار بند کئے گئے۔

دوسری جانب سندھ میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی کورونا کے کیسز آنا شروع ہوگئے، سندھ کے 2 کالجز کے 8 ممبران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حیدر آباد کے ڈسڑکٹ مٹیاری کے دو کالجز میں عملےکے 8 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد دونوں کالجز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 41، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 818، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 185، بلوچستان میں 13 ہزار 798، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 336، اسلام آباد میں 16 ہزار 5 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 451 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ 56 ہزار 795 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 808 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 169 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 593 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 223، سندھ میں 2 ہزار 451، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 79 اور آزاد کشمیر میں 66 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.