Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گیس بحران، سی این جی اسٹیشنز کی ایل این جی پر منتقلی شروع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  سندھ میں موسم سرما میں گیس کے متوقع بحران اور آئے روز بندش سے تنگ آکر مالکان نے اپنے سی این جی اسٹیشنز کو ایل این جی پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے ۔سی این جی اسٹیشن اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کے مطابق رواں سال اب تک کورونا کے باعث سی این جی انڈسٹری کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے روزگار بھی ہوگئے ،دوسری جانب سوئی سدرن کمپنی نے موسم سرما سے قبل ہی سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں 3 روز گیس کی فراہمی بند کردی ہے جس نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے ،اپنے کاروبار اور ہزاروں افراد کی ملازمتوں کو بچانے کیلئے سندھ میں اکثر مالکان نے اپنے سی این جی اسٹیشنز کو ایل این جی پر منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ،سندھ میں اس وقت لگ بھگ 1600 سی این جی اسٹیشنز ہیں جس میں سے 60سے زائد سی این جی اسٹیشنز اب تک ایل این جی پر منتقل کیے جاچکے ہیں جس میں بڑی تعداد کراچی کے سی این جی اسٹیشنز کی ہے ۔ملک خدا بخش نے حکومت سے مطالبہ کہ سندھ میں ایل این جی پر منتقل ہونے والے اسٹیشنز کیلئے بھی سیلز ٹیکس میں کمی کی جائے اور جی آئی ڈی سی کو صفر کیا جائے تا کہ سندھ میں بھی یہ صنعت اپنا وجود قائم رکھ سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.