Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج میں 64پوائنٹس کی مندی ،30ارب خسارہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی مندی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 42300پوائنٹس سے گھٹ کر42200 پر آگیا جب کہ سرمایہ کاروں کے 30ارب روپے ڈوب گئے اور60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغازتیزی سے ہوا،ایک موقع پر 100انڈیکس42545پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا ،تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس64پوائنٹس کی کمی سے 42282پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس31پوائنٹس کی کمی سے 17910پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30159پوائنٹس سے گھٹ کر30042پوائنٹس پر بند ہوا،سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر 79کھرب 15ارب روپے رہ گیا، گزشتہ روز 14ارب روپے مالیت کے 48کروڑ96لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو18ارب روپے مالیت کے 66کروڑ28لاکھ 4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ، مجموعی طور پر414کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 148کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،250میں کمی اور 16میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.