Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آسٹریلیاون ڈے سیریز کا فاتح ،انگلینڈکو 2-1سے خفت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مانچسٹر(سپورٹس   ڈیسک)آسٹریلیا نے مچل سٹارک کے آخری اوور میں عادل رشید کیخلاف چھکے اور چوکے کی بدولت تین وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ سیریز بھی دو،ایک سے جیت لی۔اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ٹاس جیت کر انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ میں 7 وکٹوں پر 302 رنز بنائے جس میں جانی بیئرسٹو 112 ، سام بلنگز 57 ،کرس ووکس 53 اور کپتان آئن مورگن 23رنز بنا کر نمایاں رہے ۔مچل سٹارک اور ایڈم زمپا نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلین ٹیم پانچ وکٹیں محض 73 رنز پر گنوا بیٹھی جس میں ڈیوڈ وارنر 24 اور مارنوس لبوشانے 20 رنز بنا پائے لیکن چھٹی وکٹ پر 212 رنز کی شراکت نے میچ کا رخ بدل دیا۔مرد میدان گلین میکسویل نے چار چوکوں اور سات چھکوں سمیت 108اور الیکس کارے نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 108رنز بنا کر 3وکٹوں سے فتح کی راہ ہموار کردی۔کرس ووکس اور جو روٹ کی دو،دو وکٹیں کسی کام نہ آسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.