Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فیصل آباد: مہنگی بجلی کے سبب ایمبرائیڈری مشینوں کی بندش، مزدور و مالکان پریشان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد:   صنعتی شہر میں کپڑے کو مزید جاذب نظر بنانے کے لئے ہزاروں ایمبرائیڈری مشینوں کے یونٹ فیصل آباد میں کام کر رہے ہیں لیکن سستی بجلی اور دیگر حکومتی مراعات سے محرومی کے باعث بڑی تعداد میں ایمبرائیڈری مشینیں بند ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے مالکان اور مزدور دونوں ہی پریشان ہیں۔

پاکستان کا مانچسٹر فیصل آباد، حکومتی پالیسیوں کے باعث چھوٹی انڈسٹری کو بحران کا سامنا، فیصل آباد میں 2000 سے زائد ایمبرائیڈری مشینوں کے یونٹ موجود ہیں۔ ان مشینوں پر استعمال ہونے والا تمام خام مال چین سے درآمد کیا جاتا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور ٹیکسز کی بھرمار کے باعث مالی مشکلات کے شکار مالکان نے 40 فیصد سے زائد یونٹ بند کر دئیے ہیں۔ ٹیکسٹائل سے منسلک ایمبرائیڈری مشینوں سے لاکھوں مزدوروں کا روزگار بھی وابستہ ہے جو بے روزگار ہو رہے ہیں۔

ان بیروز گار مزدوروں کا کہنا ہے ایک طرف مہنگائی کا طوفان ہے تو دوسری طرف فیکٹریاں بند ہوتی جا رہی ہیں۔ ایمبرائیڈری مالکان کے مطابق حکومت نے کورونا وباء کے بعد ٹیکسٹائل سے منسلک تمام انڈسٹری کو ریلیف فراہم کیا لیکن انہیں نظر انداز کیا گیا جس کے باعث وہ کام بند کرنے پر مجبور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.