Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی ریاستوں میں سمندری طوفان سیلی نے تباہی مچا دی، 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن:   امریکی ریاستوں میں سمندری طوفان سیلی نے تباہی مچا دی، پانچ لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے، طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما کے ساحلی علاقوں میں طوفان نے بربادی مچا دی، ایک سو پانچ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے بجلی کے کھمبے گر گئے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ سڑکیں کئی فُٹ پانی میں ڈوبنے سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہو گئی۔

کیٹگری ٹو شدت کے طوفان سے ساحلی علاقوں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں اٹھارہ انچ تک طوفانی بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔حکام نے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے زیرِاثر تین فٹ تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.