Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بین الاافغان مذاکرات؛ عبوری حکومت، جنگ بندی اور طالبان قیدیوں کی رہائی پر گفتگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دوحہ: قطر میں بین الاافغان مذاکرات میں کابل حکومت اور طالبان وفد کے درمیان عبوری حکومت، جنگ بندی اور طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کافی عرصے سے تعطل کے شکار بین الاافغان مذاکرات کا دوبارہ سے آغاز ہوا تاہم اس دور کی خاص کی بات طالبان کا افغانستان میں کئی اضلاع، مرکزی سرحدوں اور اہم کاروباری راہداریوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد نفسیاتی برتری حاصل کرلینا ہے۔

مذاکرات میں افغانستان کی موجودہ حکومت کو ختم کرکے عبوری حکومت کے قیام، جنگ بندی کی شرائط اور مزید طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا۔ مذاکرات کے مزید دور بھی ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.